مغیث اور منیب قتل کیس، 7 مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری

ویب ایڈیٹر
سیالکوٹ : خصوصی عدالت نے دو بھائیوں مغیث اور منیب کے قتل میں ملوث 7 افراد کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، مجرمان کو 8 اپریل کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔
اگست 2010ء میں چوری کے الزام میں مشتعل افراد نے دو بھائیوں کو بدترین تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا، افسوسناک واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کیا، جن میں جمیل جیلا، راشد مہر، اقبال، امین، علی رضا، شفیق اور سرفراز کو تشدد میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ نے مجرمان کی نظر ثانی کی اپیلیں خارج کردی تھیں، جس کے بعد خصوصی عدالت نے ساتوں افراد کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے 8 اپریل کو تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دے دیا۔ سماء

اپنا تبصرہ بھیجیں