مسلمانوں کے خلاف تعصب بڑھ رہا ہے.ایردوان‬

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ‫#‏واشنگٹن‬ کے قریب ‫#‏عثمانیہ‬ مساجد کی طرز پر تعمیر کیے گئے ایک اسلامک سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔
ترک صدر نے ہفتے کے روز واشنگٹن کے قریب 11 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی گئی مسجد اور اسلامی مرکز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایردوآن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مسلمان تعصب کا شکار ہیں۔
ترک صدر کہتے ہیں کہ بد قسمتی سے ہم ساری دنیا میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کے خلاف عدم برداشت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف امریکا میں نہیں بلکہ عالم گیر سطح پر یہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں