سام سنگ موبائل بیٹری میں لگی خفیہ چپ کی حقیقت

گذشتہ کچه دنوں سے فیس بک پر سام سنگ موبائل کی بیٹری سے متعلق مختلف انکشافی ویڈیوز گردش کررہی ہے،جس میں کہا یہ جارہا ہے کہ سام سنگ موبائل بیٹری میں ایک پوشیدہ چپ لگا رہا ہے جس کے ذریعے سام سنگ موبائل صارفین کا تمام ڈیٹا کاپی کرلیا جاتاہے،جو کہ انگریز کی سازش ہے.
غور طلب بات یہ ہے کہ 2012 تک کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں سام سنگ صارفین کی تعداد 20کروڑ سے تجاوز کرچکی،یعنی کہ ان 20کروڑ موبائل کی بیٹریوں کی خفیہ چپ سے ڈیٹا مانیٹر اور کاپی کرنے کے کئے سام سنگ نے ایک کروڑ بندے تو رکهے ہونگے… !!! خفیہ چپ کی چوولیں مارنے والوں !!! چوولیں تو سوچ سمجه کے مارو!! حد ہوگئی ہے یار اچهے خاصے سمجه دار لوگ بهی اس طرح کی چوولیں شیئر کرنے میں مگن ہیں
حالانکہ درحقیقت یہ خفیہ چپ جسے (NFC Chip) کہتے واقعی میں موبائل بیٹریوں میں آج کل لگ رہی ہیں اور صرف سام سنگ میں ہی نہیں بلکہ اکثر اسمارٹ فون کی بیٹریوں میں آرہی ہے اور اسے سمجهنے کے لئے کسی سائنس کی ضرورت نہیں.. بلکہ اسمارٹ فون ٹیکنالوجی میں NFC Near field Communicationکا استعمال ایک بہترین پیش رفت ہے،یہ اسمارٹ ڈیوائزز کے باہمی رابطے کے لئے استعمال ہونے والی وائے فائے ،بلیو ٹوته یا انفراریڈ جیسی قسم کی ہی چیز ہے،مگر انتہائی کارآمد چیز ہے،موبائل کے آپس کا ڈیٹا ٹرانسفر کے لئے تو استعمال ہوتا ہی ہے مگر اس کے ذریعے آپ اپنے کریڈٹ کارڈ کو اپنے NFC سپورٹ موبائل کو کریڈٹ کارڈ بنا سکتے ہیں،جیسا کہ گوگل والٹ کو بهی NFC کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں، کہیں شاپنگ کریں اور کائونٹر پر اپنا کارڈ سوائپ کرنے کے بجائے اپنا موبائل سوائپ کریں اور بل ادا کریں.. NFC tag کے ذریعے بہت سے فوائد لے سکتے ہیں،جبکہ اس کو Enable کرنے کا آپشن آپ کے اسمارٹ فون کی سیٹنگ میں موجود،اور یہ بات تہہ ہے کہ اس چپ کے بارے میں جس جس نے جو چوولیں ماری ہیں وہ سب فضول ہیں اور اگر کسی کو پهر بهی شک ہے اس کے ڈیٹا چوری ہونے کا تو وہ اپنے موبائل کی سیٹنگ سے Disable کرلے مگر خدا کے واسطے اپنے موبائل فون کی بیٹری تو خراب نہ کرے..!! خیر اس سے انگنت فوائد حاصل کئے جاسکتے جس کے لئے آپ گوگل کرسکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں